گلاسگو،7اپریل(ایجنسی)اسکاٹ لینڈ کے سب سے بڑے شہر گلاسگو میں ایک مسلم دکان دار کو قتل کرنے کے الزام میں زیرحراست ملزم نے کہا ہے کہ اس نے یہ قتل مقتول کی جانب سے اسلام اور پیغمبر اسلام کی مبینہ توہین کی وجہ سے کیا۔ 40 سالہ مقتول دکان دار اسد شاہ اپنی دکان کے سامنے انتہائی زخمی
حالت میں ملا تھا، جب کہ وہ ہسپتال پہنچنے تک اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ قتل 146مذہبی بنیادوں145 پر کیا گیا۔ اسد شاہ ایک احمدی تھا، جو سن 1998ء میں پاکستان سے گلاسگو منتقل ہوا تھا۔ 32 سالہ ملزم تنویر احمد شمالی انگلینڈ کے علاقے بریڈفورڈ کا رہائشی ہے اور اسے بدھ کے روز گلاسگو کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔